یوٹیوبر ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی مزید توسیع

59 / 100 SEO Score

لاہور (کورٹ رپورٹر) سوشل میڈیا پر جوئے کی تشہیر اور فحش مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چار دن کی توسیع کردی گئی۔

بھارت کے خلاف میچ، حسن نواز کا بہترین کارکردگی دکھانے کا عزم

28 اگست کو لاہور کی مقامی عدالت نے ڈکی بھائی کو مقدمے میں پیش کیا، جس میں سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ تحقیقات ابھی جاری ہیں، لہٰذا ریمانڈ میں توسیع ضروری ہے۔ تاہم، ملزم کے وکیل چوہدری عثمان علی نے اس کی مخالفت کی۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد تحقیقاتی ادارے کی درخواست منظور کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ میں یکم ستمبر تک توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ ڈکی بھائی کو 17 اگست کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔ ان کے خلاف ایف آئی آر ریاست کی مدعیت میں درج کی گئی، جس میں الیکٹرانک جعلسازی، فراڈ، اسپیم اور اسپوفنگ کے ساتھ ساتھ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 294-بی اور 420 بھی شامل ہیں۔

مقدمہ اس انکوائری کے تناظر میں درج کیا گیا تھا جس میں انکشاف ہوا کہ یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز جوا اور بیٹنگ ایپلیکیشنز کو فروغ دے کر عوام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق سعد الرحمٰن پر مختلف غیر قانونی ایپس جیسے بنومو، 1XBet، Bet365 اور B9Game کی تشہیر کرنے کا الزام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے