نوشہروفیروز: گورنمنٹ ہائی اسکول سے چوری، احتجاجی مظاہرہ

59 / 100 SEO Score

مہارت نیوز: نوشہروفیروز کے نواحی گاؤں میں واقع غلام محمد پنہور ہائی اسکول میں نامعلوم چوروں نے بڑی چوری کی واردات کی ہے۔ چور اسکول کے مختلف سامان بشمول پنکھے، پانی کی موٹر، کمپیوٹر اور دیگر اشیاء چوری کر کے لے گئے ہیں، جس پر اسکول کے طلباء، اساتذہ اور مقامی سیاسی و سماجی افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے قومی ٹیم کے 15 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل

احتجاجی مظاہرین کی قیادت کامریڈ خالد چنہ، ظفر کھوکھر، زاہد پنہور اور آکاش سولنگی نے کی۔ مظاہرین نے انتظامیہ کی غفلت پر شدید تنقید کی اور اس چوری کو انتظامی ناکامی قرار دیا۔ انہوں نے ایس ایس پی نوشہروفیروز سے مطالبہ کیا کہ چوری شدہ سامان فوری طور پر واپس کرایا جائے اور چوروں کو گرفتار کیا جائے۔

مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو وہ نیشنل ہائی وے بلاک کر کے سخت احتجاج کریں گے۔ احتجاجی مظاہرہ کے دوران پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے معاملے کا نوٹس لیا ہے اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے