تحریک انصاف کے جلسے میں پاکستان کی سالمیت کو چیلنج کیا گیا، خواجہ آصف

53 / 100 SEO Score

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسے میں پاکستان کی سالمیت کو چیلنج کیا گیا اور پشتونوں کا لشکر لے کر پنجاب پر حملہ کرنے کی بات کی گئی، جس سے ملک کی آئینی حیثیت اور اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

1965ء کی جنگ کے دوران بہادر سپاہیوں کی لازوال قربانیاں

خواجہ آصف نے سوال اٹھایا کہ اگر کوئی پنجاب پر حملے کی بات کرے تو اس کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ انہوں نے جلسے میں پاکستان کی سالمیت کے خلاف دیے گئے بیانات کو سیاسی ڈی این اے کا قصور قرار دیا۔

علی محمد خان پر تنقید کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وہ صرف سیاسی کھیل کھیل رہے ہیں، جبکہ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ نے وفاق کو چیلنج کیا اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے 15 دن کا وقت دیا۔ انہوں نے کہا کہ 13 دن باقی ہیں، ہم اٹک کے پل پر ان کا انتظار کریں گے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین نے اپنے ضمیر بیچ دیے ہیں اور ضمیرفروشی کا مظاہرہ کیا ہے۔ خواجہ آصف نے یاد دلایا کہ علی محمد خان اس کابینہ کا حصہ تھے جس نے ان پر آرٹیکل 6 لگانے کی بات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاست ہے، یہاں دھوکہ بازی نہیں چلے گی، اور سیاسی جماعتوں کو فوج سے بات کرنے کے لیے آئینی حدود کا احترام کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے