سی ویو پر پھنسنے والی گاڑی کو ریسکیو 1122 نے بحفاظت نکال لیا

51 / 100 SEO Score

کراچی: سی ویو کے ساحل پر ایک گاڑی کے ریت میں پھنسنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو بحفاظت نکال لیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو متحرک کیا گیا اور فوری طور پر ایک ایمبولینس اور ایک ریکوری وہیکل جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔

لیاری عمارت حادثہ: ایس بی سی اے کے 8 افسران کی ضمانت منظور، عدالت کا متاثرین کو متبادل رہائش کا حکم

ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے گاڑی کو کامیابی سے باہر نکالا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان ریسکیو 1122 سندھ کے مطابق، ادارہ ہر قسم کی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور عوام سے اپیل ہے کہ ساحلی علاقوں میں گاڑی چلاتے وقت احتیاط برتیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے