لاہور قلندر کی فاتح ٹرافی کے ساتھ علی ہاؤس آمد، ناصر حسین شاہ نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو سراہا

61 / 100 SEO Score

کراچی: صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ سے پاکستان سپر لیگ (PSL) کی فاتح ٹیم لاہور قلندر کے سی ای او رانا لطیف نے علی ہاؤس میں ملاقات کی، جہاں وہ فاتح ٹرافی کے ہمراہ پہنچے۔

میئر کراچی کا نوجوانوں کے لیے بڑا قدم، شادمان ٹاؤن میں جدید آئی ٹی پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

ملاقات میں پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے ترجمان سینیٹر عاجز دھامرہ، ایم پی اے آصف موسیٰ اور معروف اسپورٹس جرنلسٹ یحییٰ حسینی بھی شریک تھے۔

اس موقع پر سید ناصر حسین شاہ نے لاہور قلندر کی جانب سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت سندھ بھر میں نوجوان کرکٹرز کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے عمل کو قابل تحسین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور قلندر نوجوانوں کو قومی سطح پر مواقع دینے کے لیے جو کردار ادا کر رہی ہے، وہ لائق ستائش ہے۔

انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے مکمل تعاون اور سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کئی منصوبے جاری ہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹورنامنٹس اور نیشنل گیمز کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ملاقات کے اختتام پر رانا لطیف کی جانب سے صوبائی وزیر کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے