کوئٹہ: محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ایف سی ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطحی کانفرنس

55 / 100 SEO Score

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) — محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور سیکیورٹی اقدامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ہیڈکوارٹرز فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) میں ایک اہم سیکیورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

محرم الحرام کے دوران بہترین خدمات پر واٹر کارپوریشن کے انجینئر اسداللہ خان کو جعفریہ الائنس کی جانب سے اعزازی شیلڈ

کانفرنس کی صدارت انسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر نے کی، جس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، شیعہ و سنی علمائے کرام، تاجر برادری اور دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اجلاس میں محرم الحرام کے دوران جلوسوں، مجالس اور دیگر مذہبی اجتماعات کے پرامن انعقاد کے لیے تمام ضروری اقدامات پر غور کیا گیا اور جامع حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی۔

آئی جی ایف سی (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں، اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا کردار اس میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔”

ممتاز عالم دین قاری عبیداللہ نے کہا کہ "ایف سی کا محرم کے دوران سیکیورٹی انتظامات میں اہم کردار ہے، دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے تمام مکاتب فکر متحد ہیں۔”

اجلاس میں محرم کے دنوں میں مربوط انٹیلیجنس، نگرانی، اور سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور شرکاء نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے