کراچی پولیس کی ایک ہفتے کے دوران کامیاب کارروائیاں: 1054 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد

62 / 100 SEO Score

کراچی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شہر بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے اہم نتائج حاصل کیے۔ پولیس اور ملزمان کے درمیان 13 مقابلے ہوئے جن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک، جبکہ 16 زخمیوں سمیت 26 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

کراچی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 1054 ملزمان گرفتار

ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث 1054 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔ منشیات فروشی میں ملوث افراد سے 37.575 کلوگرام چرس، آئس (کرسٹل) اور ہیروئن برآمد کی گئی، جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔

کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان سے 120 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ اس کے علاوہ ایک ہفتے میں 35 چوری و چھینی گئی موٹرسائیکلیں اور 7 بڑی گاڑیاں بھی تحویل میں لی گئیں۔

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق جرائم کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی کے لیے آپریشنز جاری رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے