پاکستان کبھی دباؤ میں نہیں آئے گا، مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل ناگزیر ہے: فیلڈ مارشل عاصم منیر

61 / 100 SEO Score

کوئٹہ: چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو کسی بھی دباؤ یا دھمکی سے مرعوب نہیں کیا جا سکتا، اور جنوبی ایشیا کے پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن اور منصفانہ حل ناگزیر ہے۔

کراچی رینج میں کریک ڈاؤن، 11 پولیس افسران و اہلکار عوامی شکایات پر معطل، بی کمپنی بھیج دیے گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبہ افسران اور فیکلٹی سے خطاب کرتے ہوئے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ "معرکہ حق کی کامیابی قومی عزم، اتحاد اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے۔ پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے۔”

فیلڈ مارشل نے بھارت کی جانب سے بڑھتی ہوئی جنگی جارحیت اور آبی دہشتگردی کو خطے کے استحکام کے لیے شدید خطرہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ بھارتی سرپرستی میں پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کو پوری قوم کی مدد سے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، اور دہشتگردی کی ہر شکل کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

آرمی چیف نے نوجوان افسران کو جذبے، تحقیق اور اختراعی سوچ کے ساتھ قائدانہ کردار ادا کرنے کی تلقین کی اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کی خدمات کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے