سبینا فاروق کی وائرل ویڈیو: "آدھا پاکستان ہمارے نخرے اٹھانے کو تیار ہے”

55 / 100 SEO Score

اداکارہ سبینا فاروق نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مختصر اور دلچسپ ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں بڑی تعداد میں لڑکوں کے میسیجز موصول ہوتے ہیں، جن میں مختلف قسم کی پیش کشیں کی جاتی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس روانہ

 

ویڈیو میں سبینا نے ہنستے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف ایک عام سی اسٹوری پوسٹ کی تھی، جس میں وہ چوڑیاں اتارتی نظر آئیں، لیکن اس کے بعد درجنوں میسیجز آنا شروع ہو گئے۔ ان کے مطابق جب ایک چوڑی سے انہیں معمولی چوٹ آئی اور خون نکلا، تو "آدھے پاکستان” کی جان نکل گئی، اور لڑکوں نے میسیجز میں پیش کش کی کہ وہ ان کی پٹی کر دیں یا ڈاکٹر کے پاس لے جانے کے لیے گھر آ جائیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال کی وجہ سے انہیں اور دیگر اداکاراؤں کو لگنے لگتا ہے کہ جیسے آدھا پاکستان ان کے نخرے اٹھانے کے لیے تیار ہے، اسی لیے وہ کسی مرد کے ساتھ تعلق بنانے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کرتیں۔

سبینا نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ ڈی ایمز دیکھتی اور پڑھتی ہیں، اور اب انہیں اندازہ ہو گیا ہے کہ لوگ ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ ایسے میسیجز سے کسی کے ساتھ "سیٹ” نہیں ہونے والیں، لہٰذا لوگ انہیں غیر سنجیدہ پیش کشیں نہ بھیجیں۔

ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے سامنے آ رہے ہیں، جن میں کچھ نے اداکاراؤں کی اس "غلط فہمی” پر چٹکلے بھی کسے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے