جنوبی وزیرستان میں قبائلی مشر کی گاڑی کے قریب دھماکا، بیٹا جاں بحق، رہنما سمیت 3 افراد زخمی

56 / 100 SEO Score

خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں ایک گاڑی پر ہونے والے بم حملے میں قبائلی مشر ملک جمیل وزیر کا بیٹا جاں بحق جب کہ رہنما سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی، برطانوی خفیہ ایجنسی سربراہان کی دنیا کو درپیش خطرے سے متعلق وارننگ

مہارت نیوز کی رپورٹ کےمطابق پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں ملک جمیل وزیر سمیت 4 افراد زخمی ہوئے جب کہ ہسپتال ذرائع نے کہا کہ دھماکے میں زخمی ملک جمیل وزیر کا بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے کہا کہ ملک جمیل وزیر علاقہ کڑیکوٹ سے وانا بازار جا رہے تھے، نامعلوم افراد نے کڑیکوٹ بازار کے قریب سڑک کے کنارے بم نصب کیاتھا۔

پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیاگیا، واقع کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکا ریموٹ کنرول کا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے