چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے تمام میچز دبئی میں کیوں؟ اصل وجہ سامنے آگئی

57 / 100 SEO Score

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے تمام میچز، سیمی فائنل اور ممکنہ فائنل بھی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔

وزیراعظم کے دعوے پر فیصل واوڈا کی تنقید، “پانچ ہزار میں صرف چولہا جل سکتا ہے، وہ بھی بغیر گیس کے”

ڈان نیوز کی ریسرچ کے مطابق، اس فیصلے کی بڑی وجہ گیٹ منی کے ذریعے زیادہ منافع حاصل کرنا تھا۔ بھارتی حکومت کی جانب سے اپنی ٹیم کو پاکستان میں کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پر، آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارتی ٹیم کے لیے نیوٹرل وینیو کا فیصلہ کیا، جس کے لیے پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو منتخب کیا۔ اس کی بنیادی وجہ ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اچھے تعلقات اور 2009 سے 2019 تک پاکستان کی نیوٹرل وینیو کے طور پر یو اے ای میں ہوم سیریز کھیلنے کی تاریخ تھی۔

بھارت نے اپنا پہلا میچ دبئی میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا، دوسرا میچ 23 فروری کو روایتی حریف پاکستان کے خلاف تھا، تیسرا میچ 2 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف، اور پھر 6 مارچ کو سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

یہ فیصلہ دنیا بھر میں شدید تنقید کا نشانہ بن رہا ہے، کیونکہ بھارت کے تمام میچز ایک ہی وینیو پر رکھے جانے سے چیمپئنز ٹرافی کے اصل فارمیٹ پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ 9 مارچ کو دبئی میں ہونے والے فائنل میں بھارت، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم کا سامنا کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے