ایلون مسک کے ہاں چودہویں بچے کی پیدائش، ایک اور حیران کن اضافہ

61 / 100 SEO Score

امریکی حکومت کے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی (ڈی او جی ای) کے سربراہ اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے ہاں چودہویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بی وائی ڈی نے پاکستان میں گاڑیوں کی فراہمی شروع کر دی، انڈس موٹر اور میٹکو فوڈز کے اہم اعلانات

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق، ایلون مسک کی ٹیلی پیتھی میڈیکل ڈیوائس کمپنی ’نیورالنک‘ کی اعلیٰ عہدیدار شون زلس نے ٹوئٹر پر اس خبر کی تصدیق کی۔ شون زلس پہلے ہی مسک کے تین بچوں کی ماں ہیں اور اب ان کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ تاہم، انہوں نے بچے کی پیدائش کی تاریخ ظاہر نہیں کی۔

مسک نے شون زلس کی ٹوئٹ پر دل کی ایموجی کے ساتھ ردعمل دیا، جبکہ کئی مشہور شخصیات نے انہیں مبارکباد دی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اعلان اس کے محض دو ہفتے بعد سامنے آیا جب لکھاری ایشلے سینٹ کلیئر نے ایلون مسک کے تیرہویں بچے کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔

شوبز میگزین ’پیج سکس‘ کے مطابق، ایلون مسک کے اب تک 14 بچے ہیں، جو چار مختلف خواتین سے ہیں۔ ان کی پہلی اہلیہ کینیڈین نژاد لکھاری جسٹن ولسن سے انہیں 6، موسیقار گرائمز سے 3، شون زلس سے 4 اور ایشلے سینٹ کلیئر سے 1 بچہ ہے۔

مسک کی ذاتی زندگی ہمیشہ خبروں میں رہتی ہے، خاص طور پر ان کے تعلقات اور بچوں کی وجہ سے، لیکن وہ ان موضوعات پر کھل کر بات نہیں کرتے۔

گزشتہ ماہ فروری میں ایلون مسک کو اپنے ایک بیٹے کے ہمراہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر میں دیکھا گیا تھا۔ اس دوران، ان کے بیٹے کی ایک حرکت وائرل ہوگئی جب اس نے 146 سال پرانی تاریخی صدارتی میز پر انگلی صاف کی، جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے مذکورہ میز تبدیل کروانے کا حکم دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے