آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ کی افغانستان کے خلاف پہلی وکٹ 28 رنز پر گرگئی۔
کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقہ کو پہلا نقصان 28 کے مجموعی اسکور پر ہوا جب ٹوبی ڈی زورزی 11 رنز بنانے کے بعد محمد نبی کی گیند پر کپتان حشمت اللہ شاہدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
قبل ازیں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کپتان نے کہا کہ ہمیں خود پر اعتماد ہے، اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، پچ کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں لگاسکتے۔
افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بیٹنگ ہی کرتے، ہم نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بھی اچھی کرکٹ کھیلی ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف اچھی شروعات کرتے ہیں تو خوشی ہوگی، اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے، کوشش کریں گے کہ جلد وکٹیں لیں۔