کراچی (تشکر نیوز) سعید آباد سیکٹر 17B میں گزشتہ روز منگنی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق، تقریب کے دوران کچھ افراد نے شدید ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
کراچی ایئرپورٹ پر کسٹم کی بڑی کارروائی، موبائل فونز کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
تھانہ سعید آباد کی پولیس پارٹی علاقہ گشت پر موجود تھی اور فوراً موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس پارٹی کے پہنچنے پر ملزمان نے پولیس سے دست و گریباں ہو کر فائرنگ کی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔
پولیس پارٹی نے حکمت عملی کے تحت عوام کی جان و مال کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے دو ملزمان کو موقع سے گرفتار کر لیا، جبکہ پانچ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ظہیر اور سعید کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور فرار ملزمان کی گرفتاری اور فائرنگ میں استعمال ہونے والے اسلحہ کی برآمدگی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔