وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا

55 / 100 SEO Score

(مہارت نیوز) وفاقی حکومت نے رواں ماہ کے دوران دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ بڑھ گیا ہے۔

پاکستان بھر میں پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا

وفاقی خزانہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافہ کر کے اسے 267 روپے 95 پیسے پر پہنچا دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں رد و بدل کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی قیمتوں کا تعین کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے یکم جنوری کو پیٹرول 56 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا تھا، جب کہ 15 جنوری کو مزید 3 روپے 47 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 61 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

عوامی حلقوں نے حکومت کے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور مہنگائی میں اضافے پر سخت ردعمل دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے