مہارت نیوز: کراچی: شاہ لطیف کے علاقے نیشنل ہائی وے منزل پمپ پل کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سےموٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔
اسلام آباد میں 16 سال بعد پولیو کا کیس سامنے آ گیا
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ شہنشاہ کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔