کراچی: ڈی آئی جی ایسٹ زون، عثمان غنی صدیقی نے تھلیسیمیا کے مریض بچوں کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی، جس کا اہتمام المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کی زیر انتظام دوہرہ جی، بہادر آباد کے علاقے میں کیا گیا تھا۔
صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت کا اجلاس: عوامی مفاد میں فوری اقدامات کی ہدایت
تقریب کے دوران ڈی آئی جی ایسٹ نے المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کے منتظمین کو یقین دلایا کہ وہ اس عظیم کام میں ٹرسٹ کے شانہ بشانہ رہیں گے اور ان کو اپنی ہر قسم کی تعاون کا یقین دلایا۔
المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کے منتظمین نے ڈی آئی جی ایسٹ عثمان غنی صدیقی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی حمایت کو سراہا۔
اس موقع پر تھلیسیمیا کے مریض بچوں کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور انہیں خوشی کا موقع فراہم کیا گیا۔
