اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف تعلیمی اداروں اور شہروں میں 11 کامیاب کارروائیاں کیں، جن کے دوران 12 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 251.34 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جن کی مالیت 6 کروڑ سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کراچی میں پانی کے منصوبے کے فور کی تکمیل اور شہر کی ترقی کے حوالے سے بیان
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں:
کوئٹہ کے موتی رام روڈ پر یونیورسٹی کے قریب کارروائی میں ملزم سے 160 نشہ آور گولیاں اور 100 گرام آئس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فراہم کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
دیگر اہم کارروائیاں:
اسلام آباد: کوریئر آفس کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے لیڈیز بیگ میں چھپائی گئی 95 گرام ہیروئن برآمد۔
بلوچستان نوکنڈی: 137 کلو افیون ضبط، جو اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی تھی۔
ایم ون اسلام آباد: دو کارروائیوں میں گاڑی سے 34.4 کلو چرس، 30 کلو افیون، 10 کلو ہیروئن اور 5 کلو آئس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔
کامونکی ٹول پلازہ گوجرانوالہ: 12 کلو چرس اور 2.4 کلو افیون برآمد، 3 ملزمان گرفتار۔
نیشنل ہائی وے، حیدرآباد: ملزم سے 9.6 کلو چرس برآمد۔
شکارپور، سکھر: ریسٹورنٹ کے قریب سے دو ملزمان سے 6 کلو چرس برآمد۔
اسلام آباد، سیکٹر E/11: نائجیرین باشندے سے 1 کوکین بھرا کیپسول اور 300 گرام آئس برآمد۔
شیخوپورہ: دو مختلف کارروائیوں میں 3.59 کلوگرام ہیروئن اور 2 ڈرون برآمد کیے گئے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔
