ڈسٹرکٹ کورنگی میں 40 مختلف عمارتوں میں قائم 61 پولنگ اسٹیشنز پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس نے 1106 افسران و اہلکاروں پر مشتمل سخت سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔
پولنگ کا عمل علی الصبح 8 بجے شروع ہوا اور پرامن طور پر جاری ہے۔ پولنگ اسٹیشنز کی اہمیت کے پیش نظر انہیں انتہائی حساس اور حساس کیٹگریز میں شامل کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی اور ڈپٹی کمشنر کورنگی نے انتخابی عمل اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔
الیکشن ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاروں کو الیکشن کے ضابطہ اخلاق اور پولیس کی ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔