چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات

57 / 100 SEO Score

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آذربائیجان کے سرکاری دورے کے دوران آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی ہے۔

جی ایچ کیو حملہ کیس: 8 نومبر کو ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان

جنرل ساحر شمشماد مرزا نے دورے کے دوران وزیر دفاع وزیر خارجہ، چیف آف جنرل سٹاف اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں جن میں دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات مضبوط کرنے پر بات چیت کی گئی۔

ملاقاتوں کے دوران خطے کی سیکیورٹی اور متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقاتوں میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان فوجی تعاون میں اضافے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، امن و استحکام کے لیے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آذربائیجان کی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہا،آذربائیجانی قیادت نے پاکستان کے ساتھ گہرے تعلقات استوار کرنے کے لیے موجودہ تعاون کو وسعت دینے کا عزم ظاہر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے