قائدآباد پولیس کی کامیاب کارروائی، موٹرسائیکل چوری میں ملوث دو ملزمان گرفتار

58 / 100 SEO Score

قائدآباد پولیس نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے سواتی محلے میں ایک خفیہ گودام پر چھاپہ مار کر دو ملزمان، عبدالکریم اور نعمان، کو گرفتار کر لیا۔

کراچی سے روانگی میں متعدد ریل گاڑیاں تاخیر کا شکار، پاکستان ریلوے کی جانب سے معذرت
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کرتے تھے اور انہیں گودام میں لے جا کر پرزے الگ کر کے فروخت کر دیتے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے تھانہ لانڈھی کی حدود سے چوری شدہ موٹرسائیکل اور کئی دیگر موٹرسائیکلوں کے پارٹس برآمد کیے گئے۔

دورانِ تفتیش ملزمان نے متعدد موٹرسائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے