کراچی میں قبضہ مافیا کا پولیس ٹیم پر حملہ، 8 اہلکار زخمی

مہارت نیوز: کراچی میں سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے والی پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا گیا، جس میں ڈی ایس پی سمیت 8 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے بلوچستان کے مسائل پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا

ڈان نیوز کے مطابق، ملیر راشدی گوٹھ میں انسداد تجاوزات کی کارروائی کے دوران پولیس اور دیگر متعلقہ ٹیمیں سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے خالی کرانے کے لیے پہنچیں۔ اس موقع پر قبضہ مافیا نے پولیس ٹیم پر ڈنڈے اور پتھر پھینک کر حملہ کر دیا۔

حملے میں ڈی ایس پی غلام شبیر جمالی سمیت 8 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق، قبضہ مافیا نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

حملے کے بعد پولیس نے مزید نفری طلب کی اور سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا کے قبضے سے آزاد کروا لیا۔ اس دوران، بھاری مشینری کے ذریعے تمام قائم تجاوزات کا خاتمہ بھی کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے