سابق صدر عارف علوی کا کلینک سیل: سندھ ہائیکورٹ نے حکومت اور ایس بی سی اے سے جواب طلب کر لیا، سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی

59 / 100 SEO Score

سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کو سیل کرنے کے معاملے پر سماعت کے دوران سندھ حکومت اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) سے جواب طلب کر لیا ہے۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل انور منصور خان عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ سندھ حکومت کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت کی درخواست کی۔

چینی آئی پی پیز پاکستان میں بڑے بیرونی سرمایہ کار ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ کلینک کو فوری طور پر کھولنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے حکومت اور ایس بی سی اے کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے