افغان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر راشد خان نے کابل میں اپنی شادی کر لی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
آرٹیکل 63 اے: نظرثانی درخواستیں منظور، منحرف اراکین کے ووٹ نہ گننے کا فیصلہ کالعدم

میڈیا رپورٹس کے مطابق، راشد خان کی شادی 3 اکتوبر کو افغان دارالحکومت کابل میں پشتون روایات کے مطابق ہوئی، جس میں سابق افغان کپتان محمد نبی سمیت افغان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ محمد نبی نے سوشل میڈیا پر راشد خان کی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں شادی ہال کی جھلکیاں بھی دیکھی جا سکتی ہیں، جہاں اندرونی اور بیرونی وینیو کی خوبصورتی نے لوگوں کی توجہ حاصل کی۔
ابھی تک راشد خان کی اہلیہ کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔